fbpx
خبریں

ڈی آئی خان : فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید -/ اردو ورثہ

ڈی آئی خان : یارک پلازا کے قریب فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے، اے آر وائی کی وین بھی زد میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ سے اے آر وائی نیوز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

اس حوالے سے ڈی آئی خان پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ہارک پلازہ کے قریب کسٹم اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کی۔

ڈی آئی خان پولیس کے مطابق شہداء کی لاشوں کو قانونی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس موقع پر اے آر وائی نیوز کی گاڑی بھی فائرنگ کی زد میں آئی، جس سے ڈی ایس این جی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے عملہ محفوظ رہا، پولیس کی جانب سے واقعے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے