fbpx
خبریں

ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا/ ویب ڈیسک

ڈپٹی کمشنراسلام آباد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے جلسے کی درخواست دی تھی، تاہم ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے تحریک انصاف کو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کو جواز بناکر درخواست مسترد کی۔

ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی چوک سمیت کسی بھی جگہ احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے