ناریل کا تیل خوبصورتی بڑھانے نرم و ملائم جِلد کا حصول، بالوں کی نشوونما یا پھر دانتوں کو جگمگاتا رکھنے کا ذریعہ بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔
ویسے تو ناریل کا تیل نا صرف جلد اور بالوں کی حفاظت کرتا ہے بلکہ بڑھاپا دور کرنے، آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے، جلد کو نرمی بخشنے والا قدرت کا انمول تحفہ ہے۔
ناریل کا تیل خوبصورت جلد کے لیے کسی جادوئی تیل سے کم نہیں ہے اس میں ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو جلد کے کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
لیکن یہ تقریباً 90 فیصد سیر شدہ چکنائی پر مشتمل ہوتا ہے جس کے استعمال سے جلد کے مسامات بند ہوسکتے ہیں، خشکی اور ایگزیما کی صورت میں اسے جسم کے کسی بھی حصے پر لگائیں تاہم چہرے پر لگانے سے گریز کریں بصورت دیگر ی ہفائدے کے بجائے نقصان کا پیش خیمہ بھی بن سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ناریل کا تیل جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ معدے میں موجود ایسے جراثیموں سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے جو کہ بدہضمی کا باعث بنتے ہیں۔
یہ تیل غذائی نالی میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہے اور دیگر غذائی اجزا کو بھی آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔
ایک کھانے کا چمچ خالص ناریل کا تیل پینا بھی نہایت مفید ہے، اس کے علاوہ خشک ناریل کھانے سے پیٹ کے متعدد امراض سے بچاؤ کا ذریعہ ہے، دن میں ایک بار اس کے تیل یا ناریل کا استعمال کرنا جلد کیلیے بہترین ہے۔