fbpx
خبریں

وفاقی اورپنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ/ ویب ڈیسک

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے وارننگ دی ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتے ہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف پر میرے گھر سے 100فٹ دور تھانہ کینٹ میں غداری کی ایف آئی آر پڑی ہے، ن لیگ کے دیگر قائدین اور صدر آصف زداری پر بھی ایف آئی آر ہے، ایسا نا ہو کہ پھر میں وہ ایف آئی آر نکلواکر آپ کے بھی گھر پولیس بھجوادوں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مریم نواز صوبوں میں دوریاں پیدا کرنا چاہتی ہے ، مریم نواز سےعاجزی سے درخواست ہے ایسی باتوں سے اجتناب کریں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ میرےصوبےکےلوگ اپنااوراپنےوزیر اعلیٰ کا تحفظ کرناجانتےہیں، اگر انہیں بد معاشی کو شوق ہے تو شکر ہے جواب دینے کی طاقت رکھتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے 99 فیصد ایف آئی آرز جھوٹی ہیں، اگر ان کو شوق ہے اوربڑےبدمعاش ہیں تو چیلنج کرتا ہوں آکر گرفتار کریں، میرے صوبے کے لوگ اتنے کمزور نہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دے رہا ہوں اپنی حرکتوں سے باز آجائیں، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتےتو ہم دیکھتے ہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے