fbpx
خبریں

کلینک کے عملے نے کیٹ مڈلٹن کی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ کیا کیا؟/ ویب ڈیسک

کیٹ مڈلٹن کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسپتال کے عملے نے ان کے نجی میڈیکل ریکارڈ کو دیکھنے کی کوشش کی ہے۔

لندن میں واقع کلینک جہاں پرنسس آف ویلز اپنی سرجری کے لیے داخل تھیں، وہاں موجود عملے کے تین ارکان نے مبینہ طور پر کیٹ کی میڈیکل فائلوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جس کے بعد ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پرائیویٹ اسپتال میں پیٹ کی سرجری کروائی تھی۔ تاہم اب تین ملازمین کو شہزادی کے ڈیٹا کی ممکنہ خلاف ورزی کے بعد تادیبی کارروائی کا سامنا ہے۔

یہ بات ابھی واضح نہیں ہے آیا کہ کنگ چارلس کے طبی ڈیٹا تک بھی رسائی کی کوشش کی گئی ہے یا نہیں، چارلس نے بھی اس سال کے شروع میں اپنے پروسٹیٹ کینسر کا علاج اسی اسپتال سے کرایا تھا۔

لندن کلینک کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ مذکورہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد تمام تر تفتیشی، ریگولیٹری اور تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔

الرسل نے کہا کہ لندن کلینک میں موجود ہر شخص مریض کی رازداری کے حوالے سے ہمارے انفرادی، پیشہ ورانہ، اخلاقی اور قانونی فرائض سے بخوبی واقف ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس مریضوں کی معلومات کی نگرانی کے لیے نظام موجود ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں، تمام مناسب تفتیشی اور تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔

چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ ہمارے اسپتال میں ان لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جو جان بوجھ کر ہمارے کسی مریض یا ساتھی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا سبنب بنے ہیںَ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے سے متعلق کینسنگٹن پیلس اور کیٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس خلاف ورزی سے اسپتال کی ساکھ کو ناقابل نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے