fbpx
خبریں

چین کا مشن 'چانگ ای 6' چاند کے مدار میں داخل ہوگیا/ اردو ورثہ

بیجنگ : چین کا مشن چانگ ای 6 چاند کے مدار میں داخل ہوگیا، پاکستان کی پہلی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو آج شام تک چاند کے مدار میں چھوڑاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین کا مشن چانگ ای 6 چاند کے مدار میں داخل ہوگیا، چینی مشن کیساتھ پاکستان کی سیٹلائٹ منسلک ہے۔

پاکستان کی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو آج شام تک چاند کے مدار میں چھوڑاجائےگا، پاکستان کی پہلی سیٹلائٹ چاند کے قریب مدارمیں چکر اورتصاویرلےگی.

پاکستان کی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر میں 2 کیمرے نصب ہیں ، سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے 16 مئی کو تصاویر ملنا شروع ہوں گی۔

چینی مشن چانگ ای 6 جون کےپہلےہفتے میں چاندکی سطح پر اترے گا۔

دوسری جانبترجمان اسپارکو کا کہنا ہے کہ آئی کیوب قمر کو کامیابی سے چاند کے مدار میں چھوڑ دیا گیا، مدار میں سیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر فعال ہے۔

آئی کیوب قمر چینی مشن چانگ ای 6 کیساتھ 3 مئی کو چاند پرروانہ ہواتھا، یہ تاریخی لمحہ پاکستان کے وقت کے مطابق 3 مئی کی دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

اس موقع پر پاکستان کے ماہرین کی ٹیم اسپیس سینٹر میں موجود تھی۔ سیٹلائٹ مشن کی روانگی کے وقت لانچ سائیڈ پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور نعرہ تکبیر سے ہال گونج اٹھا۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔

پاکستان کے مصنوعی سیارے کا وزن 7 کلو ہوگا اور چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا ۔ اس مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے