fbpx
خبریں

بچوں کا قد کیسے بڑھایا جائے؟ مائیں لازمی پڑھیں/ اردو ورثہ

کسی بھی بچے کی اچھی نشونما اور صحت کیلئے ضروری ہے کہ اس کی غذا کا خاص خیال رکھا جائے خاص طور پر بڑھتے ہوئے بچوں کے قد کے لیے غذائیت سے بھرپور اشیاء کا استعمال لازمی کروانا چاہئے۔

تمام والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بچے مکمل صحت مند اور ہر قسم کی کمی بیشی سے محفوظ رہیں، اس کیلئے وہ ہر ممکن کوشش بھی کرتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر اطفال ڈاکٹر ناہید علی نے بڑھتی عمر کے بچوں کے قد میں اضافے سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں اور اس کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ایک عام بچہ پونے تین یا تین کلو کا پیدا ہوتا ہے، اور اس کی لمبائی تقریباً 20 انچ تک ہوتی ہے، ابتدائی دنوں میں بچے کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور ایک سال میں اس کا وزن نو کلو تک ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر ناہید علی نے کہا کہ ایک سال کے بعد اس رفتار میں کمی آجاتی ہے، اب بچہ سال میں 2 سے ڈھائی کلو وزن اور قد 6سینٹی میٹر تک بڑھائے گا۔ تاہم اس میں کچھ رکاوٹیں بھی آسکتی ہیں اس کی وجہ غذائیت میں کمی بھی ہوسکتی ہے جس پر توجہ دینا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ اسے کھیل کود کا کتنا موقع مل رہا ہے یا اس کی نیند پوری ہورہی ہے یا نہیں اگر وہ کھیل کود میں اپنی توانائی خرچ کررہا ہے تو اس کے جسم کو کم غذائیت ملے گی جس سے وزن کے بڑھنے کی رفتار بھی کم ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بچیوں میں 8سے 13 سال کی عمر تک قد بڑھتا ہے جبکہ لڑکوں کا وزن10سے 16سال کی عمر تک بڑھتا ہے، اس کے بعد عموماً قد بڑھنا رک جاتا ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے