fbpx
خبریں

ضمنی الیکشن: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان میں پولنگ جاری/ اردو ورثہ

ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 148 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہو گئی ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں 4 لاکھ 44 ہزار 231 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ضمنی الیکشن کے لیے 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

حلقے سے مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی امیدوار ہیں جب کہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف ملک ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب اعجاز انور چوہان کے مطابق پولنگ کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹرز بلا خوف وخطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر آئیں۔

واضح رہے کہ اس حلقے این اے 148 سے 8 فروری کے الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پی پی کی جانب سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم ان کے چیئرمین سینیٹ بننے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی جس پر آج ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے