fbpx
خبریں

’برطانوی وزیراعظم 4 جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں‘/ اردو ورثہ

برطانوی وزیراعظم رشی سناک 4 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق وزیراعظم اپنے فیصلے سے کابینہ کو آگاہ کر رہے ہیں اور انتخابات سے متعلق منصوبے پر بریفک کر رہے ہیں۔

نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم اگلے ہفتے پارلیمنٹ کو تحلیل کر سکتے ہیں۔ کونسلز انتخابات میں شکست کے بعد رشی سناک پر انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے دباؤ ہے۔

وزیردفاع اور وزیرخارجہ نےخبر سن کر سفری ارادہ تبدیل کر لیا ہے۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اجلاس جاری ہے اور برطانوی وزرا اجلاس میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رشی سناک جون کے بعد انتخابات کی تصدیق کر چکے ہیں  اپوزیشن جماعتیں کہتی ہیں حکومت انتخابات سےگھبرا رہی ہے، برطانوی وزیراعظم رشی سناک اجلاس کےبعدفیصلےسےآگاہ کریں گے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے