fbpx
خبریں

کریم جان میرا بھائی ہے لاش حوالے کی جائے، بہن نے گوادر کمپلیکس حملے میں ہلاک دہشت گرد کی شناخت کر لی/ ویب ڈیسک

کوئٹہ: گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس حملے میں ہلاک بی ایل اے دہشت گرد کریم جان کی لاش شناخت کرنے کے بعد بہن نے لاش حوالگی کی درخواست دائر کر دی۔

لاش حوالگی کی درخواست میں دہشت گرد کریم جان کی بہن نے اعتراف کیا کہ کریم جان دہشت گرد تنظیم بی ایل اے (مجید بریگیڈ) کا رکن تھا، بہن نے اعتراف کیا کہ کریم جان بلوچ یکجہتی کونسل کی طرف سے مسنگ پرسن کی لسٹ میں شامل تھا۔

بہن نے کہا میرا بھائی کریم جان دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ واضح رہے کہ بی ایس او آزاد کے مطابق تربت کا رہائشی دہشت گرد کریم جان 25 مئی 2022 کو لا پتا ہو گیا تھا، اس سے قبل دہشت گرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی لاپتا افراد فہرست میں شامل تھا، جب کہ دہشت گرد امتیاز احمد سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔

عبدالودود ساتکزئی کی بہن 12 اگست2021 سے بھائی کی گمشدگی کا راگ الاپ رہی تھی، وہ بھی مچھ حملے میں ہلاک ہوا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے