fbpx
خبریں

مریم نواز بانی پی ٹی آئی کے خوف میں مبتلا ہیں، بیرسٹر سیف/ ویب ڈیسک

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت سکیوریٹی نہیں دے سکتی تو بانی پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کر دے۔

بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم سے ملاقاتوں پر عائد پابندی سے متعلق بیان میں کہا کہ ملاقاتوں پر پابندیوں سے تمام قیدیوں کیلیے مشکلات پیدا کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بانی پی ٹی آئی کے خوف میں مبتلا ہیں، مریم نواز پنجاب میں کام کے بجائے صرف فوٹوشوٹ میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپنی حکومت کی نااہلی چھپانے کیلیے ڈرامے بازی ہو رہی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلیے فضول شوشہ چھوڑتے ہیں۔

وزیر اطلاعت و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدی مکمل محفوظ ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اربوں کے ڈاکے مارنے والے کو جیل میں بہترین سکیورٹی اور کھانا مل رہا ہے لہٰذا برسٹر سیف کو خیبر پختونخوا کے عوام کی فکر کرنی چاہیے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرپشن میں ڈوبے لوگوں کی گواہیاں ان کی جماعت کے اپنے لوگ دے رہے ہیں، مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف ان کے مخالفین بھی کر رہے ہیں، وہ پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، وہ تختیوں پر تختیاں نہیں لگا رہیں بلکہ عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز سوا 3 کروڑ افراد کو باعزت طریقے سے رمضان پیکج تقسیم کر رہی ہیں، فوٹو سیشن گنڈاپور سرکار کا مشغلہ ہے، تانگہ پارٹی نے 10 سال پہلے صوبے کو ایک ہزار ارب روپے کا مقروض کیا، اب صوبے میں مزید لوٹ مار کا نیا آرڈر مل چکا ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے