اسلام آباد : ترجمان برائے حکومتی قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کر یہ بیان دلوایا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان برائے حکومتی قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک کا پی آئی رہنما شیر افضل مروت کے رجیم چینج سے متعلق بیان پر واضح مؤقف سامنے آگیا۔
ترجمان برائے قانونی امور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کر شیرافضل مروت سے یہ بیان دلوایا، ملکی نقصان کی کوشش کرکےپی ٹی آئی کا سعودیہ مخالف بیان سے لاتعلقی مضحکہ خیزہے۔
بیرسٹرعقیل کا کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی نے ایسے وقت الزام لگایاجب سعودی وفددورہ پاکستان پرتھا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ دوست ممالک سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، ان کا بیان سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ ڈالنےکی مذموم کوشش تھی۔
انھوں نے کہا کہ بدقسمتی پی ٹی آئی شیر افضل جیسے لوگوں سےبھری پڑی ہے، ان کے پاس میڈیا پر ان جیسےغیرذمہ داراور شدت پسندہیں، پی ٹی آئی کی تاریخ ثبوت ہے اس نے ہمیشہ ملکی مفادات کیخلاف کام کیا۔
ترجمان مزید کہنا تھا کہ ملک کوڈیفالٹ سے بچانے کیلئےحکومت نےآئی ایم ایف معاہدےکی بحالی کی کوششیں کیں لیکن پی ٹی آئی نے ہر بار اسے رکوانے کی سازشیں کی، پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کو خطوط لکھے،اسے کےدفترکےباہرمظاہرےکئے، پاکستان کےمفادات کیخلاف کام کرنا،بعدازاں یو ٹرن لیناپی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔