fbpx
خبریں

بچوں میں بغیر ادویات کے خون کی کمی کیسے دور کریں؟/ ویب ڈیسک

ڈاکٹر عائشہ عباس نے کہا کہ ناخن، برف اور مٹی کھانے والے بچوں کے جسم میں خون کی کمی ہوتی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان رمضان‘ میں میزبان وسیم بادامی نے پوچھا کہ بچے برف، مٹی کھاتے ہیں اس کی وجہ کیا ہوتی ہے۔

ڈاکٹر عائشہ عباس نے بتایا کہ یہ خون کی کمی ہوتی ہے کچھ بچے پنسل کی نوک بھی کھانا شروع کردیتے ہیں، ان بچوں کا فوری طور پر بلڈ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوتی ہے جس میں ہیمو گلوبین کم آتے ہیں اس میں بالوں کا گرنا، ناخن جلدی ٹوٹنا، سانس کا پھولنا، آنکھوں میں پیلا پن ہونا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جسم میں خون کی کمی سے مزاج میں بھی چڑ چڑاپن آتا ہے، جسم میں خون کی کمی کو دور کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ورنہ یہ عادتیں عمر بڑھنے کے ساتھ پکی ہوتی چلی جاتی ہیں، کئی دفعہ لوگ خوش ہوکر بتاتے ہیں میرے بیٹی یا بیٹا تو برف کھاتے ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو آئرن سپلیمنٹس سوٹ نہیں کرتا تو ان لوگوں کو چاہیے کہ گوشت، قیمہ، پالک کا سوپ، قندھاری انار دانا، خوبانی، پالک کا جوس، شلجم کا استعمال سلاد میں کریں، سیب اور کیلے کے جوس بچے کو دیے جائیں، اس سے خون کی کمی دور ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے گوشت کھانا پسند کرتے ہیں انہیں نوڈلز میں گوشت دیں کیونکہ خون کی کمی پوری کرنا بہت ضروری ہے ورنہ اس سے بچوں کی گروتھ پر اثر پڑتا ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے