fbpx
خبریں

بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی/ ویب ڈیسک

قومی ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر بابر اعظم نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں احرام باندھے مطاف میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

بابر اعظم نے اپنی پوسٹ میں دعا اور جذبات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’عمرہ ادا کرنے کے بعد خوشی اور روحانی طور پر خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، یہ ایک واضح شفاف اور امن کا ایک لمحہ ہے،  اس سفر کے لیے مشکور ہوں اور پوری انسانیت کی بھلائی اور امن کے لیے دعاگو ہوں۔‘

بابر اعظم کو عمرے کی ادائیگی ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی مطاف سے عمرے کی ادائیگی کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امام الحق اور افتخار احمد نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے