fbpx
خبریں

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا سب سے بڑا ہدف دیدیا/ اردو ورثہ

بارباڈوس: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آئی سی سی شوپیس ایونٹ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلوی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ورلڈکپ کا سب سے بڑاٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا۔

کینگروز کی جانب سے کوئی بیٹر نصف سنچری تو اسکور نہ کرسکا پر اوپنر ڈیوڈ وارنر 39، مچل مارش 35 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر، عادل رشید، معین علی اور لیونگ اسٹون 1،1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے.

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے