خبریں

آرمی چیف کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزازمیں افطار ڈنر کا اہتمام/ ویب ڈیسک

آرمی چیف سید عاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستانی کرکٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر آرمی ہاؤس میں منعقد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بورڈ کے دیگر حکام بھی اس افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان نے کاکول میں فزیکل ٹریننگ مکمل کی، آرمی چیف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کھلاڑیوں نے کاکول میں تربیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف سے اظہار تشکرکیا۔ کرکٹرز نے کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے