fbpx
خبریں

گارنٹی سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے، علامہ طاہراشرفی/ اردو ورثہ

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ گارنٹی سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے اے آروائی نیوزکو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی کےبہت سے لوگ مذاکرات چاہتےہیں لیکن اناقربان کرناہوگی۔

بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خودپرقابو رکھتےتو یہ نوبت نہ آتی ، ان کی حکومت کسی نے نہیں انہوں نے خود گرائی۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ گارنٹی سےکہتاہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس ملک کے لئے سب کے پاؤں پکڑنے کو تیارہوں لیکن سوال یہ ہے معاملات کی بہتری کےلیے بانی پی ٹی آئی کا ضامن کون بنے گا، دنیا میں کوئی ایسا شخص ہےجو بانی پی ٹی آئی کا ضامن بنے، بطورصدرعارف علوی نےکوشش کی تواس وقت بھی ضامن کا سوال ہوا۔

علامہ طاہراشرفی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو قمرباجوہ نے کہا تھا مستعفی نہ ہوں، 3 ووٹ کا فرق ہے لیکن بانی پی ٹی آئی غلط معلومات پر مفروضہ بنا چکے تھے کہ قمرباجوہ ان کے خلاف ہیں۔

پاکستان علما کونسل کے سربراہ نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے بات کرنے کو کہا تو جواب ملا قمرباجوہ شہبازشریف سے مل گیا ہے ، بانی پی ٹی آئی کو مستعفی ہونےسے 3روزقبل کہا فوج آپ کے خلاف ہوتی تو میں آپ کے پاس نہ ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ادارے کی جانب سے ناراض ایم این ایز کی لسٹ دی گئی اورکہا گیا انکو راضی کرلیں، 12ایم این ایز مجھ سے رابطےمیں تھےجو صرف بانی پی ٹی آئی کےنہ ملنےپرناراض تھے،بانی پی ٹی آئی ان کو بلاکر راضی کرسکتےتھے، اپنی غلطی بھی تومان لیں، وپ ایم کیوایم کےپاس گئے تو وہاں جاکر بات ہی نہیں کی۔

سابق آرمی چیف سے متعلق طاہراشرفی نے کہا کہ قمرباجوہ سے ملاقات ہوتی ہےوہ کہتےہیں کہ سچ بول دیا تو یہ سب منہ چھپاتے پھریں گے۔

بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد بیرونی سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہوئے ہیں، دوست ممالک پریشانی کے بغیر پاکستان میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں، پہلے فیز میں 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آرہی ہے ، جو 30 ارب ڈالرز تک پہنچے گی، سرمایہ کاری لانے کا سارا کریڈٹ وزیراعظم شہبازشریف اور سپہ سالار کو جاتا ہے.

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے