تہران: احمدی نژاد پھر دوڑ سے باہر ہو گئے، انھیں ایران کے صدارتی انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں مل سکی۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے، شوریٰ نگہبان نے 6 امیدواروں کو اہل قرار دے دیا ہے، جب کہ سابق صدر احمدی نژاد کو اجازت نہیں دی گئی۔
ایرانی وزارتِ داخلہ کے مطابق اسپیکر اور تہران کے میئرس میت چھ امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
صدارتی انتخابات لڑنے والوں میں اسپیکر باقر قلی باف، سابق چیف جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی، تہران کے میئر علی رضا ذکانی، تبریز کے مسعود پزشکیان، سابق وزیر انصاف مصطفیٰ پور محمدی اور شہدا فاؤنڈیشن کے سربراہ حسین قاضی زادہ ہاشمی شامل ہیں۔
سابق چیف جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی کو مضبوط ترین امیدوار سمجھا جا رہا ہے، یہ اہل امیدوار اب صدارتی مہم کا آغاز کریں گے، یاد رہے کہ محمد احمدی نژاد کو 2021 کے صدارتی الیکشن میں بھی حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی تھی۔