بھارت میں کنویں میں گرنے والی بلی کو بچانے کی کوشش میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹر کے علاقے احمد نگر میں پیش آیا جہاں سوکھے کنویں کو بائیو گیس کے لیے گڑھے کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا اور اس میں جانوروں کا فضلہ جمع کیا جاتا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بلی کو بچانے کے چھ افراد کنویں میں کودے اور وہ بھی پھنس گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوگئی اور ایک شخص کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جسے اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔
پولیس افسر دھننجے یادیو کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments
Follow Us