کراچی: گٹر لائن سے جھاگ نکالنے کے لیے مین ہول میں اترنے والے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گگھر پھاٹک کے قریب 2 افراد گٹر کے مین ہول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکالنے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت امجد اور قدیر کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد آئل مل کی گٹر لائن سے جھاگ نکالنے کے لیے اندر گئے تھے لیکن دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی جھلسنے سے موت مشکوک نکلی
دوسری طرف پنجاب کے شہر چنیوٹ میں موضع سلیمان میں کنویں کی صفائی کے دوران باپ بیٹا ملبے تلے دب گئے ہیں، گزشتہ کئی گھنٹوں سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں تاہم ملبے تلے دبے افراد کو نہ نکالا جا سکا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کرین کی مدد سے بھی کھدائی کی جا رہی ہے۔
Comments
Follow Us