خبریں

مارچ میں ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں: وزیراعظم/ اردو ورثہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایک ماہ میں ریکارڈ 4.1 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر بجھوائی گئیں جو کسی بھی ایک مہینے میں سمندر پار سے موصول ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ’مارچ 2025 میں ترسیلات زر ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی تاریخ کی بلند ترین سطح 4.1 ارب ڈالر جبکہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر مجموعی طور پر 28 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔‘

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات زر میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ’سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب اسلام آباد میں پیر سے تین روزہ اوورسیز پاکستانیز کنوینشن  جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کے تناظر میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کی خوش خبری کا آنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی لگن، جذبے اور ملکی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔

’ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ سمندر پار پاکستانی بیرون ملک دن رات محنت اور لگن سے کام کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔‘

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں اور ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں بھی ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔

سٹیٹ بینک کے ماضی اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر سب سے زیادہ رہی ہیں جبکہ اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے رقم ملک بجھوائی جاتی ہے۔




Source link

Related Articles

رائے دیں

Back to top button