خبریں

سام سنگ کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانے والے ہان جونگ ہی انتقال کر گئے/ اردو ورثہ

سام سنگ کو دنیا کی صفِ اول کی الیکٹرانکس کمپنی بنانے میں مدد دینے والے ہان جونگ ہی 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جنوبی کورین کمپنی کے ترجمان نے منگل کو تصدیق کی: ’سام سنگ الیکٹرانکس کے شریک سی ای او ہان جونگ ہی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔‘

ترجمان نے کہا: ’اس مشکل وقت میں ہماری دلی ہمدردیاں ان کے خاندان اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔‘

ہان جونگ ہی سام سنگ کے ڈیجیٹل اپلائنسز ڈویژن کی قیادت کر رہے تھے، جو موبائل فونز اور گھریلو آلات تیار کرتی ہے۔

وہ 1988 میں سام سنگ الیکٹرانکس میں شامل ہوئے اور وقت کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے 2022 میں شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر بن گئے، جہاں وہ کِیونگ کیے ہیون کے ساتھ قیادت کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

انہیں سام سنگ کو دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی وژن تیار کرنے والا ادارہ بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جنوبی کوریا کا یہ بڑا صنعتی گروپ ہان جونگ ہی کے چار دہائیوں پر مشتمل کیریئر کے دوران ملک کی سب سے بڑی اور کامیاب کمپنی کے طور پر ابھرا اور اس نے جنوبی کوریا کی معیشت کو ایک عالمی سطح کی برآمدی طاقت میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سام سنگ نے سمارٹ فون مارکیٹ میں ایپل اور شیاؤمی جیسے برانڈز کو بھی سخت ٹکر دی۔

یہ کمپنی دنیا کی سب سے بڑی میموری چپس بنانے والی کمپنی بھی ہے، جو سمارٹ واچز، الیکٹرک گاڑیوں اور ایڈوانسڈ اے آئی سرورز جیسے تمام جدید آلات میں استعمال ہوتی ہے۔

تاہم حالیہ سہ ماہیوں میں کمپنی کو کم آمدنی اور حصص کی قیمت میں کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ وہ ایڈوانس میموری چپس اور کنٹریکٹ چِپ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گئی، جن کی مانگ اے آئی پروجیکٹس کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔

معاملے کی حساسیت کی وجہ سے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر ایک تجزیہ کار نے روئٹرز کو بتایا: ’ ہان جونگ ہی سام سنگ کے ٹی وی بزنس کو عالمی سطح پر مؤثر بنانے کے پیچھے کلیدی شخصیت تھے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ان کی وفات کمپنی کی کاروباری حکمتِ عملی پر طویل المدتی اثر ڈال سکتی ہے، خاص طور پر مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں۔‘

ان کی موت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سام سنگ گھریلو آلات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا تھا اور امریکی ٹیرف اور بڑھتی ہوئی تجارتی جنگوں کی وجہ سے غیر یقینی صورت حال بڑھ رہی ہے۔

گذشتہ ہفتے ایک شیئر ہولڈر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہان جونگ ہی نے سرمایہ کاروں کو بتایا تھا کہ 2025 ایک مشکل سال ہو گا، انہوں نے کمپنی کی سٹاک کارکردگی پر معذرت کی تھی۔

ہان جونگ ہی اور ان کے ساتھی اعلیٰ افسران کو اس اجلاس میں شیئر ہولڈرز کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ سام سنگ اے آئی کی ترقی سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا اور گذشتہ سال ٹیکنالوجی کی بدترین کارکردگی دکھانے والے شیئرز میں شامل رہا۔

ہان جونگ ہی نے کہا: ’سب سے پہلے اور اہم، میں مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہوں کہ حالیہ سٹاک کارکردگی آپ کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ گذشتہ سال ہماری کمپنی تیزی سے ترقی کرتی اے آئی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ کے لیے مناسب ردِعمل دینے میں ناکام رہی۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سام سنگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا پر ٹیرف کے اقدامات کا مقابلہ اپنے عالمی سپلائی چین اور مینوفیکچرنگ نیٹ ورک کے ذریعے لچکدار انداز میں کرے گا۔

ہان جونگ ہی نے بدھ کو سام سنگ کے نئے گھریلو آلات کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرنی تھی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے کمپنی کے ایک اندرونی پیغام میں ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے 37 سال سے زائد سام سنگ کے ٹی وی بزنس کو عالمی رہنما بنانے کے لیے وقف کیے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ ہان نے سام سنگ کے الیکٹرانکس اور گھریلو آلات کے شعبوں کی قیادت کرتے ہوئے ایک ’چیلنجنگ بزنس ماحول‘ کے باوجود کمپنی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ہان جونگ ہی کے پسماندگان میں ان کی بیوی اور بچے شامل ہیں۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ سام سنگ نے اب تک ان کے جانشین کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے