خبریں

مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے لیے خضدار میں رمضان نائٹ ٹورنامنٹس/ اردو ورثہ

خضدار میں فٹ بال، کرکٹ اور انڈور گیمز کے رمضان نائٹ ٹورنامنٹس جاری ہیں جن میں سندھ اور بلوچستان بھر سے نہ صرف مرد بلکہ خواتین کھلاڑی بھی بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

ان ٹورنامنٹس میں انڈور گیمز بھی شامل ہیں جن میں بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس اور لڈو کے مقابلے شامل ہیں۔

چار سالوں سے منعقد کیے جانے والے ان ٹورنامنٹس میں پہلی مرتبہ لڑکیوں کے لیے انڈور گیمز کے مقابلے بھی رکھے گئے ہیں جس میں مختلف سکولوں اور کالجوں کی طالبات نے سینکڑوں کی تعداد میں حصہ لیا۔ خواتین کھلاڑیوں نے اس موقعے پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور کھیلوں کے دوران خوشی اور جوش کا اظہار کیا۔  

انڈور گیمز میں حصہ لینے والی خواتین کھلاڑیوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’پہلی بار سپورٹس ٹورنامنٹس میں لڑکیوں کو موقع دینا خوش آئند ہے ہم نے بڑھ چڑھ کر کھیلوں میں حصہ لیا اور اچھا کھیل پیش کیا.

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اس موقعے پر ہم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنایا۔ لڑکیوں کو تعلیم کے ساتھ اس قسم کی سرگرمیوں میں بھی شریک ہونا ضروری ہے۔‘

فٹ بال کے کھلاڑی رمضان کی راتوں میں سٹیڈیم میں بھرپور جوش سے کھیلتے نظر آتے ہیں۔

خضدار میں گذشتہ چار برسوں سے رمضان کے دوران فٹ بال میچز رات بھر سحری تک کھیلے جاتے ہیں ان ٹورنامنٹس میں کھلاڑی بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شریک قومی سطح کے فٹ بال کھلاڑی ذاکر احمد نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا: ’یہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا چوتھا سیزن ہے جو رمضان کی راتوں میں سحری تک کھیلا جاتا ہے۔ ہمارا مقصد نئے کھلاڑیوں کو موقع دے کر انہیں آگے لانا ہے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے۔‘

خضدار کے رمضان نائٹ ٹورنامنٹس کے دوران سب سے زیادہ جوش و جذبہ شائقین کرکٹ میں نظر آتا ہے۔

سٹیڈیمز میں روشنی کی کمی کی وجہ سے نوجوان کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت روشنی کا انتظام کرتے ہیں، اس ٹورنامنٹ کو ایک مارکیٹ میں آٹھ سال سے جاری رکھا گیا ہے جہاں دکانوں کے چھتوں پر شائقین بیٹھ کر میچز کا لطف اٹھاتے ہیں۔

کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر منیر گرگناڑی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’آٹھ سال سے رمضان میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹس منعقد کر رہے ہیں اس کی مقبولیت کی واضح مثال یہ ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے کھلاڑی اس میں حصہ لیتے ہیں۔

’اس ٹورنامنٹ کے نتیجے میں کئی کھلاڑی پاکستان جونیئر سپر لیگ اور دیگر قومی سطح کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔‘

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خضدار رقیہ عبید نے کہا: ’ہماری کوشش ہے کہ سرکاری سطح پر زیادہ سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو کھیلوں میں مصروف رکھا جائے تاکہ وہ منشیات یا دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رہیں اور جسمانی و ذہنی طور پر تندرست ہوں۔‘

خضدار سمیت بلوچستان بھر میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑی موجود ہیں جنہیں اگر سٹیڈیم اور کھیل کی مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں تو وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے قوم اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے