خبریں

12 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث کچے کے دو ڈاکو مارے گئے: پنجاب پولیس/ اردو ورثہ

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان کے قریب علاقے ماچھکہ میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دو اہم ڈاکو پولیس کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ’پولیس کی رحیم یار خان کے کچے کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک کر دیے گئے ہیں جن میں ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش اور ڈاکو رحیم کوش شامل ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’مارے جانےوالے ڈاکو گذشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی جان جانے میں مرکزی ملزم تھے۔‘

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے اس کارروائی پر پنجاب پولیس کو شاباش دی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ’ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس نے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا اورپولیس نے  ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اس دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو جس کے نتیجے میں کچھ  ڈاکو سندھ کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔‘

پولیس ترجمان کے مطابق  پنجاب پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد کچہ کریمنلز کی کمین گاہیں نذرآتش کر دیں۔

’اس پولیس آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ پولیس بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔‘

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی پولیس اہلکاروں کی شہادت کے مرکزی ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔

ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ کچے کے ’شرپسند‘ اور ’دہشت گرد‘ جرائم پیشہ افراد کو پنجاب پولیس منتقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے