خبریں

اسرائیل کے غزہ پر حملے، 30 فلسطینی شہری قتل/ اردو ورثہ

غزہ میں محکمہ صحت کے حکام نے اتوار کو بتایا کہ رفح اور خان یونس میں تازہ اسرائیلی حملوں سے تین بلدیاتی اہلکاروں سمیت کم از کم 30 فلسطینی جان سے چلے گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے عہدے داروں نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سیاسی رہنما صلاح البردویل اور ان کی اہلیہ بھی جان سے گئے۔ 

 

اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ حماس نے ایک بیان میں بردویل کی موت کو ’قتل‘ قرار دیا۔ تنظیم نے کہا کہ ’ان کا خون، ان کی اہلیہ اور دیگر شہدا کا خون آزادی اور خودمختاری کی جنگ کو ایندھن فراہم کرتا رہے گا۔‘

 

علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے چھ دن سے جاری فوجی آپریشن میں شدت آئی ہے۔

 

اسرائیلی حملوں کو شروع ہوئے 17 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور دو مہینے کی نسبتاً خاموشی کے بعد منگل کو اسرائیل کی جانب سے فائر بندی کو ترک کرتے ہوئے حماس کے خلاف نیا اور بھرپور فضائی اور زمینی حملہ شروع کیا گیا، جس کے بعد غزہ کے مکین ایک بار پھر اپنی جانیں بچانے کے لیے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

 

اتوار کی صبح شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ میں دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہیں جب اسرائیلی طیاروں نے ان علاقوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ منگل کو شروع ہونے والے حملے میں شدت کی علامت ہے۔

 

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جنوبی غزہ کے مغربی رفح کے علاقے تل السلطان کے رہائشیوں کے لیے انخلا کی وارننگ جاری کی اور کہا کہ فوج وہاں ’دہشت گرد تنظیموں‘ کا خاتمہ کرنے کے لیے بڑا حملہ شروع کر رہی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

درجنوں خاندانوں نے تل السلطان میں اپنے گھروں کو چھوڑ کر شمال کی طرف خان یونس کا رخ کیا۔ کچھ پیدل روانہ ہوئے جب کہ دیگر نے اپنے سامان اور بچوں کو گدھا گاڑیوں اور رکشوں پر لاد رکھا تھا۔

رفح کے رہائشی ابو خالد نے کہا کہ ’جب جنگ بندی ہوئی تو ہم واپس آ کر اپنے گھر کے کھنڈرات کے پاس خیمے لگانے لگے، اس امید کے ساتھ کہ جلد ہی ہمارے گھر دوبارہ تعمیر ہوں گے۔‘

 

انہوں نے چیٹ ایپ کے ذریعے روئٹرز کو بتایا کہ ’اب ہم شاید 10 ویں بار گولیوں کی بارش میں فرار ہو رہے ہیں۔ آخر کب ہمیں سکون نصیب ہوگا؟ اس شہر میں امن کب آئے گا؟‘

 

اے ایف پی کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک فلسطینی علاقے میں کم از کم 50021 افراد کی جان جا چکی ہے۔

 

وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ ’سات اکتوبر، 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 50021 اور زخمیوں کی تعداد 113274 ہو چکی ہے۔‘ 

 

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بھی اپنے الگ ریکارڈز کی بنیاد پر بتایا کہ اموات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے