ڈونلڈ ٹرمپ کا یمنی حوثیوں پر بڑی فوجی کارروائی کا آغاز، کم از کم 24 اموات/ اردو ورثہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو یمن می حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے جس میں اب تک 24 افراد مارے جا چکے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں کیے جانے والے حملوں پر شروع کی ہے اور اس کا کئی دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ساتھ ہی ایران کو بھی خبردار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر حوثیوں کی حمایت روکنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکہ کو دھمکانے کی کوشش کی، امریکہ آپ کو مکمل ذمہ دار ٹھہرائے گا اور ہمارا رویہ بھی اچھا نہیں ہو گا۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بارے میں ایک امریکی عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ یہ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’تمام حوثی دہشت گرد سن لیں، آپ کا وقت ختم ہوا اور آپ کے حملے آج سے ہی ہر حال میں رکنے چاہییں۔ اگر وہ نہیں رکتے، آپ کو ایسا حال ہو گا جو آپ نے کبھی نہیں سوچا ہو گا۔‘
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صنعا میں اس کے ایک فوٹو گرافر نے تین دھماکوں کی آوازیں سنی اور دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے۔
اس کے علاوہ سنا نیوز ایجنسی نے حوثیوں کے صحت اور ماحولیات کے وزیر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ’صنعا میں حملے سے نو شہری جان سے گئے جبکہ نو زخمی ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کی حالت تشویش ناک ہے۔‘