خبریں

’بدترین درندگی‘: سابق جے آئی سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی صوابی میں قتل/ اردو ورثہ

خیبرپختونخوا پولیس نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بتایا کہ جماعت اسلامی (جے آئی) کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ صوابی محمد اظہر خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’شکیل احمد کو ہمسائے نے قتل کیا ہے اور یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔‘

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع صوابی کے کالو خان پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کالو خان پولیس سٹیشن کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’مقتول شکیل احمد کے پڑوس میں باپ بیٹے کی لڑائی تھی اور مبینہ طور پر مقتول بیچ بچاؤ کر رہے تھے کہ ملزم نے فائرنگ کی۔‘

جبکہ ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر نے بتایا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

محمد اظہر نے کہا کہ مبینہ طور پر ملزم نشے کا عادی ہے اور اس کا دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری جلد یقینی بنائے جائے گی۔

مشتاق احمد نے اس واقعے پر ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ’میرے مجھ سے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو بے دردی سے بے گناہ گاؤں میں گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا۔ یہ بھائی مجھے بہت عزیز تھے۔ یہ میرے دست و بازو تھے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بدترین درندگی ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ ان کے بڑے بھائی کی نماز جنازہ آج تین بجے صوابی میں ادا کی جائے گی۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے