خبریں

افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قاتل کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کے مشکور: ٹرمپ/ اردو ورثہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کانگریس سے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ ساڑھے تین سال قبل افغانستان میں امریکی فوجیوں کو قتل کرنے والے ’دہشت گرد کو پاکستان کی مدد‘ سے گرفتار کر لیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کانگریس سے اپنا پہلا خطاب کیا جو 99 منٹ تک جاری رہا اور امریکن پریسیڈینسی پروجیکٹ کے مطابق، یہ کسی بھی حالیہ امریکی صدر کا سب سے طویل خطاب تھا۔

اس سے قبل بل کلنٹن نے 2000 میں 89 منٹ کا خطاب کیا تھا۔

کانگریس سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا کا ذکر کرتے ہوئے اسے امریکی تاریخ کا ’سب سے شرمناک لمحہ‘ قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس انخلا کے موقع پر دھماکے میں مرنے والے امریکی فوجیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ساڑھے تین سال قبل افغانستان میں آئی ایس ایس (داعش) کے دہشت گردوں نے 13 امریکی فوجیوں اور دیگر کو قتل کر دیا تھا۔‘

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اس ظلم کے ذمہ دار ٹاپ دہشت گرد کو پکڑ لیا ہے اور وہ اس وقت امریکہ لایا جا رہا ہے تاکہ امریکی انصاف کی تیز دھار تلوار کا سامنا کر سکے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے اس موقع پر پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس حیوان کو حراست میں لینے میں مدد کرنے پر پاکستانی حکومت کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’یہ ان 13 خاندانوں کے لیے بہت بڑا دن تھا۔۔۔ افغانستان میں اس اندوہ ناک دن میں 42 لوگ بری طرح زخمی بھی ہوئے تھے۔‘

تاہم امریکی صدر نے حراست میں لیے جانے والے شخص یا پاکستان کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل پیم بونڈی نے کہا ہے کہ اس شخص کو، جس کی شناخت انہوں نے واضح نہیں کی، امریکی محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور سی آئی اے کے ذریعے امریکی حراست میں لیا جائے گا۔

انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں بتایا کہ ’ہمیں امید ہے کہ یہ ابی گیٹ میں شہید ہونے والے 13 امریکی ہیروز کے خاندانوں کو کچھ سکون فراہم کرے گا۔ ہم ان لوگوں کو جو امریکیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، تیز اور قاطع انصاف تک لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔‘

سی این این وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ کے حوالے کیے جانے والے شخص کا نام ’محمد شریف اللہ ہے‘ جو مبینہ طور پر بم دھماکے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے