پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ دو مارچ کو ہوگا/ اردو ورثہ

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جمعے کو اعلان کیا ہے پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا پہلا روزہ دو مارچ (بروز اتوار) کو ہوگا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں واقع اوقاف کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ’پاکستان میں اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
’لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان المبارک 1446 ہجری اتوار (دو مارچ) کو ہوگا۔‘
رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیاں رابطے میں تھیں اور کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت کہیں سے بھی چاند کی رویت کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔
دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں آج چاند نظر آ گیا ہے اور یکم رمضان کل (بروز ہفتہ) ہوگا۔