fbpx
خبریں

امریکہ: فوجی ہیلی کاپٹر اور 64 مسافروں والے جہاز میں تصادم، جانی نقصان کا خدشہ/ اردو ورثہ

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب بدھ کی رات ایک امریکی فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور امریکن ایئرلائنز کے علاقائی مسافر طیارے کے درمیان فضائی تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پر کہا: ’ہمیں معلوم ہے کہ جانی نقصان ہوا ہے۔‘

تاہم انہوں نے اموات کی تعداد نہیں بتائی۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق، امریکن ایئرلائنز کے لیے کام کرنے والی پی ایس اے ایئرلائنز کی پرواز 5342 لینڈنگ کے دوران ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گئی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی فوج کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ حادثے میں ان کے ہیلی کاپٹر کا بھی عمل دخل تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایف اے اے کے مطابق، یہ طیارہ وچیٹا، کنساس سے روانہ ہوا تھا اور امریکن ایئرلائنز کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ طیارہ 65 مسافروں تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

ریسکیو آپریشن جاری

پولیس نے بتایا کہ مختلف ایجنسیز ایئرپورٹ کے ساتھ واقع دریائے پوٹومیک میں تلاش اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق، بدھ کی رات تمام پروازوں کی آمد و روانگی معطل کر دی گئی تاکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے والا عملہ حادثے کے مقام پر کارروائی کر سکے۔

تحقیقات کا آغاز

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے کہا ہے کہ وہ واقعے کی مزید تفصیلات جمع کر رہا ہے۔

امریکہ میں فروری 2009 کے بعد سے کوئی مہلک مسافر طیارہ حادثہ پیش نہیں آیا، تاہم حالیہ برسوں میں کئی تصادم پیش آنے والے تھے، جن سے فضائی تحفظ کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔

امریکن ایئرلائنز کا مؤقف

امریکن ایئرلائنز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ ’ان اطلاعات سے آگاہ ہے کہ امریکن ایگل کی پرواز 5342، جو پی ایس اے ایئرلائنز چلا رہی تھی، ایک حادثے کا شکار ہوئی ہے۔‘

کمپنی نے کہا کہ وہ مزید تفصیلات دستیاب ہوتے ہی فراہم کرے گی۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے