fbpx
خبریں

شہباز شریف کی سعودی شہزادے محمد بن فہد کی وفات پر تعزیت/ اردو ورثہ

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز السعود کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سعودی عرب کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہی عدالت کی جانب سے 28 جنوری کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز السعود چل بسے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کی نماز جنازہ کل 29 جنوری کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

شاہی عدالت نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

شہباز شریف نے ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’مشرقی صوبے کے سابق گورنر اور مرحوم شاہ فہد کے بیٹے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

’ان کی مملکت سعودی عرب کے لیے گراں قدر خدمات اور ان کی عوامی خدمت کی وراثت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘

انہوں نے تحریر کیا: ’پاکستانی عوام کی جانب سے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، شاہی خاندان کے افراد اور سعودی عرب کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

’اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے