fbpx
خبریں

امریکہ: ٹرمپ ہوٹل کے باہر سائبر ٹرک دھماکہ، ایک شخص کی موت/ اردو ورثہ

امریکی پولیس کے مطابق ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک کے دھماکے میں کم از کم ایک شخص جان سے گیا اور سات زخمی ہو گئے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یکم جنوری کو لاس ویگاس کے شیرف کیون میک مہل نے میڈیا کو بتایا کہ ’الیکٹرک کار ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے شیشے کے داخلی دروازے تک پہنچ گئی۔‘

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹین لیس سٹیل کا ٹرک ہوٹل کے داخلی دروازے پر کھڑا تھا، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد چھوٹے دھماکے ہوئے، جو آتش بازی کی طرح دکھائی دے رہے تھے۔

شیرف میک مہل نے کہا کہ ’سائبر ٹرک کے اندر ایک شخص جان سے گیا جبکہ سات افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ہوٹل کو خالی کروا لیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ حکام اس دھماکے اور بدھ کے روز نیو اورلینز میں ایک حملے کے درمیان ممکنہ تعلق کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس میں ایک ٹرک ہجوم سے ٹکرا گیا تھا، جس میں کم از کم 15 اموات اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اب تک اس حوالے سے رپورٹ کرنے کو کچھ نہیں ہے۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ایجنٹ جیریمی شوارتز نے لاس ویگاس کے دھماکے کو ’ایک الگ واقعہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’ہم نہیں سمجھتے کہ اس واقعے میں کوئی فرد یا افراد مددگار ہیں۔‘

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اس دھماکے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’دھماکہ بہت بڑی مقدار میں آتش گیر مواد یا بم کی وجہ سے ہوا، جو کرائے کے سائبر ٹرک کے پچھلے حصے میں رکھا گیا تھا۔‘

اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’گاڑی سے اس کا براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ٹیسلا کی پوری سینیئر ٹیم‘ اس دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے، ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے