fbpx
خبریں

انجلینا جولی اور براڈ پٹ میں آٹھ سال بعد طلاق کا تصفیہ طے/ اردو ورثہ

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی وکیل نے پیر کو بتایا کہ ان کی موکل اور ان کے شوہر اور اداکار بریڈ پٹ نے طلاق کے تصفیے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یوں ہولی وڈ کی تاریخ کی سب سے طویل اور طلاق کے پیچیدہ مقدمات میں شمار ہونے والے اس کیس کا اختتام ہوتا نظر آ رہا ہے۔  

 

انجلینا کے وکیل جیمز سائمن نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو تصدیق کی کہ جوڑے نے اتفاق کر لیا ہے، تصفیے کی خبر سب سے پہلے پیپل میگزین نے دی۔  

 

سائمن نے ایک بیان میں کہا: ’آٹھ سال سے زیادہ عرصہ پہلے انجلینا نے پٹ سے طلاق  لینےکے لیے درخواست دی تھی۔‘

 

انہوں نے کہا کہ درخواست دینے کے بعد انجلینا اور بچے پٹ کی تمام جائیدادوں سے نکل گئے تھے اور اس وقت سے انجلینا کی توجہ اپنے اہل خانہ کے سکون اور آرام پر ہے۔

 

’یہ ایک طویل عمل کا ایک حصہ ہے جو آٹھ سال پہلے شروع ہوا۔ صاف کہوں تو انجلینا تھک چکی ہیں، لیکن انہیں خوشی ہے کہ یہ ایک حصہ ختم ہو گیا۔‘

ابھی تک کوئی عدالتی دستاویزات جمع نہیں کروائی گئیں اور معاہدے کی منظوری کے لیے جج کے دستخط ضروری ہیں۔ پیر کی رات دیر گئے پٹ کے وکیل کو تبصرے کے لیے بھیجی گئی ای میل کا فوری جواب نہیں دیا گیا۔  

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انجلینا (49 سالہ) اور پٹ (61 سالہ) تقریباً 12 سال تک ہولی وڈ کے سب سے نمایاں جوڑوں میں شامل رہے۔ دونوں آسکر جیتنے والے اداکاروں کے چھ بچے ہیں۔  

انجلینا نے 2016 میں ایک نجی جیٹ پر یورپ سے پرواز کے دوران یہ کہتے ہوئے طلاق کے لیے درخواست دی تھی کہ پٹ ان کے اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کر رہے تھے۔ 

 

ایک جج نے 2019 میں طلاق اور ان کے ’سنگل‘ ہونے کا اعلان کر دیا تھا، لیکن اثاثوں کی تقسیم اور بچوں کی تحویل کو علیحدہ طور پر طے کرنے کی ضرورت تھی۔  

 

دونوں نے طلاق کے کیس کے لیے ایک نجی جج کی خدمات حاصل کی تھیں، جنھوں نے جلد ہی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اس فیصلے کے مطابق بچوں پر دونوں کو برابر کا حق دیا گیا۔

 

بعد میں انجلینا نے ایک غیر رپوٹ شدہ مفاد کے ٹکراؤ کو بنیاد بنا کر جج کو کیس سے ہٹانے کی درخواست دے دی، جسے ایک اپیل کورٹ نے منظور کر لیا تھا۔

 

جج کو ہٹائے جانے کے بعد سارا کیس از سر نو چلا تھا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے