سینچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ایک سخت مقابلے کے بعد ربادہ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان دو ٹیسٹ میچوں کی سریز میں برتری حاصل کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا جس کی سب سے بڑی وجہ محمد عباس تھے جنہوں نے جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کی۔
محمد عباس نے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے کے 148 رنز کا ہدف انتہائی مشکل بنا دیا تھا جب انہوں نے تنہا ہی میزبان ٹیم کے چھ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھلائی۔ تاہم صرف دو قدم کی دوری پر ربادہ اور مارکو یانسن پاکستان اور جیت کے درمیان کھڑے ہو گئے۔
Follow Us