fbpx
خبریں

کشتی حادثات: ایف آئی اے نے گجرانوالہ سے دو ’انسانی سمگلر‘ گرفتار کر لیے/ اردو ورثہ

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان نے جمعرات کو گجرانوالہ زون میں ایک کارروائی کے نتیجے میں لیبیا اور یونان کشتی حادثوں میں ملوث مزید دو ’انسانی سمگلروں‘ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رواں ماہ یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب پیش آنے والے واقعے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی، جس میں مرنے والے پانچ پاکستانیوں کی شناخت کر لی گئی اور دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ’ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر لیبیا اور یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مزید دو انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔‘

ایف آئی اے کی گوجرانوالہ زون نے اتوار (22 دسمبر) کو بھی یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا  دعویٰ کیا تھا۔

جمعرات کی کارروائی میں بیان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک خاتون عیشا فاطمہ اور اشتہاری ملزم عبداللہ شہزاد شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمہ عیشا فاطمہ حالیہ یونان کشتی حادثے جب کہ اشتہاری ملزم عبداللہ شہزاد 2023 میں پیش آنے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق عیشا فاطمہ نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے ایک شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوایا، تاہم ان کو یونان کشتی حادثے میں ریسکیو کر لیا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ نے مجموعی طور پر متاثرہ شخص سے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے جب کہ ملزم عبداللہ شہزاد کے خلاف گجرانوالہ سرکل میں متعدد مقدمات درج ہیں جو 2023 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے۔

بیان کے مطابق: ’عبداللہ انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے رکن ہیں جنہوں نے متاثرہ شہریوں کو یونان بھجوانے کے لیے فی کس 29 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم نے متاثرہ شہریوں کو پہلے لیبیا بھجوایا اور بعد ازاں انہیں کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی جس میں کئی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔‘

ترجمان نے کہا کہ دونوں ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی وزارت خارجہ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ یونان کے جنوب میں کشتی الٹنے کے واقعے پر حادثے میں جان سے جانے والے چار پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب پیش آنے والے واقعے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس میں پانچ افراد کی موت اور متعدد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات تھیں جب کہ 39 افراد کو یونانی بحریہ نے بچا لیا۔

اس حادثے کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی تھی جو کشتی حادثے کی تحقیقات کر کے پانچ روز میں رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے