انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کئی ہفتوں کی تاخیر کے بعد بالآخر منگل کو چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شیڈیول کا باضابطہ اعلان کر دیا جس میں انڈیا اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جب کہ پاکستان اور انڈیا کا میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
بیان کے مطابق ایونٹ کے تمام میچز ڈے نائٹ ہوں گے جب کہ چار شہر لاہور، کراچی، راولپنڈی اور دبئی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کریں گے۔
شیڈول کے مطابق ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں اور دوسرا پانچ مارچ کو لاہور میں منعقد ہو گا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان کے مطابق ایونٹ کا فائنل نو مارچ کو لاہور میں شیڈول ہے تاہم انڈیا کی جانب سے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں یہ میچ دبئی منتقل ہو جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے گروپس
گروپ اے: پاکستان، انڈیا، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش
گروپ بی: جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان، انگلینڈ
چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول
19 فروری، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی
20 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ انڈیا، دبئی
21 فروری، افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، کراچی
22 فروری، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
23 فروری، پاکستان بمقابلہ انڈیا
24 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی
25 فروری، آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، راولپنڈی
26 فروری، افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
27 فروری، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی
28 فروری، افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور
یکم مارچ، جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، کراچی
دو مارچ، نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا، دبئی
چار مارچ، پہلا سیمی فائنل ، دبئی
پانچ مارچ، دوسرا سیمی فائنل، لاہور
نو مارچ، فائنل، لاہور (انڈیا کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں دبئی میں کھیلا جائے گا)
10 مارچ (فائنل) ریزرو ڈے