پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے پیر کو ایک ملاقات میں قانونی امور تمام متعلقہ سیاسی فریقوں کی مشاورت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ریڈیو پاکستان کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کی صورت حال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے صدر زرداری کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی اور ملکی ترقی کے لیے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقعے پر صدر نے وزیر اعظم کو ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Follow Us