fbpx
خبریں

حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا آج بند کمرہ اجلاس طلب/ اردو ورثہ

پاکستان کی وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اور ان کیمرا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس صبح 11:30 بجے کانسٹیٹیوشن روم میں ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے قائم کمیٹی میں عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، حامد رضا، حامد خان، اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز مانتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔‘

بیرسٹر گوہر کی جانب سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب پاکستان فوج نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ نو مئی 2023 کے واقعات میں ملوث 25 افراد کو دو سے 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

نو مئی، 2023 کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں مبینہ کرپشن کیسز میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران آرمی تنصیبات پر حملوں کے ساتھ ساتھ دیگر قومی و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی نے فوجی عدالتوں کی جانب سے ان واقعات میں ملوث افراد کو سنائی گئی سزاؤں کو آئین اور قانون سے متصادم قرار دے کر  چیلنج کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے