fbpx
خبریں

یونان کشتی حادثہ، انسانی سمگلر سمیت دو ملزمان گرفتار: ایف آئی اے/ اردو ورثہ

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی کے نتیجے میں یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گذشتہ ہفتے یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب پیش آنے والے واقعے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں جان سے گئے پانچ پاکستانیوں کی شناخت کر لی گئی اور دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واقعے میں پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ ’ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں گجرانوالہ سے محمد اسلم اور سعید احمد نامی مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

بیان کے مطابق ’مشتبہ ملزم محمد اسلم یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے اور وہ سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے کارندے ہیں جنہوں نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے۔‘

ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ’ملزم نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے اور گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا جہاں سے انہیں کشتی سے یونان بھجوانے کی کوشش کی گئی۔‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا جب کہ ایک اور کارروائی میں انسانی سمگلر کو گجرات سے گرفتار کیا گیا جو بھاری رقوم کے عوض جعلی سفری دستاویزات بنوانے میں ملوث تھا۔

بیان کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عبدالقادر قمر کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو سخت سزائیں دلوائیں گے۔

سعودی عرب سے بھی تین گداگری خواتین گرفتار

اس دوران ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث تین خواتین مسافر گرفتار جن کی شناخت روبینہ بی بی، عنایت بی بی اور مقصود بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار خواتین فلائٹ OV- 505 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچی تھیں جن کا تعلق ملتان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کپ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار خواتین نے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب پہنچنے کے بعد مکہ میں گداگری شروع کر دی جو کئی ماہ تک جاری رہی۔

گرفتار خواتین کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے