fbpx
خبریں

ماسکو: روسی جوہری تحفظ فورسز کے چیف کی دھماکے میں موت/ اردو ورثہ

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے منگل کو کہا ہے کہ جوہری تحفظ فورسز کے سربراہ اور سینیئر جنرل ماسکو میں الیکٹرک سکوٹر میں چھپائے گئے بم دھماکے کے نتیجے مارے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ایگور کریلوف، جو روس کی نیوکلئیر، بایولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن ٹروپس کے سربراہ تھے، کریملن سے تقریباً سات کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ریازانسکی پروسپیکٹ کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کے باہر دھماکے میں جان سے گئے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ایگور کریلوف، جو روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ریڈی ایشن، کیمیکل اور بایولوجیکل پروٹیکشن فورسز کے سربراہ تھے اور ان کے معاون جان سے گئے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

روس کے ٹیلی گرام چینلز پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ایک عمارت کے تباہ ہونے والے داخلی حصے کو ملبے میں تلے دبا ہوا دکھایا گیا جبکہ برف پر دو خون آلودہ لاشیں پڑی نظر آ رہی ہیں۔

اس واقعے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روس کی ریڈیائی، کیمیکل اور بایولوجیکل دفاعی فورسز، جنہیں آر کے ایچ بی زیڈ کہا جاتا ہے وہ خصوصی دستے ہیں جو ریڈیائی، کیمیکل اور بایئولوجیکل آلودگی کی صورت میں کام کرنے کے لیے تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے