fbpx
خبریں

پاکستان میں مزید ترکش ڈراموں اور مشترکہ نشریات پر ترکی کا اتفاق/ اردو ورثہ

سرکاری ذرائع ابلاغ نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین مشترکہ نشریات اور ڈرامے دکھائے جانے سے متعلق اتفاق ہو چکا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے رپورٹ میں کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، جو ان دنوں ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ترکی کے صدارتی ہیڈ آف کمیونیکیشنز پروفیسر فحرتین التون سے ہفتے کو ملاقات کی۔

اس ملاقات کے نتیجے میں ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ’ٹی آر ٹی‘ کی مشترکہ نشریات سمیت ارطغرل غازی جیسے ترکش ڈرامے پاکستان میں دکھانے پر دونوں ممالک میں اتفاق قائم ہوا۔

دونوں رہنماؤں میں میڈیا کے شعبے سمیت عوامی سفارت کاری کو فروغ دینے، اسلاموفوبیا اور مس انفارمیشن کے خاتمے، میڈیا وفود کے تبادلوں اور مشترکہ پروڈکشنز کی تیاری وغیرہ جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ پروڈکشنز کی تیاری سے دونوں ممالک کی ثقافتوں کا آپس میں تبادلہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں نوجوان نسل کو پاکستان اور ترکی کے مابین تاریخی تعلقات سے آگاہی فراہم کرنا ہو گی۔‘

وفاقی وزیر اطلاعات نے پروفیسر فحرتین التون کو پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ترکی کے صدارتی ہیڈ آف کمیونیکیشنز نے پاکستان میں میڈیا کی ترقی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں بہت مقبولیت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں اور موسیقاروں کو ترکی میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں میڈیا تعاون سے اسلامو فوبیا اور مس انفارمیشن کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

ملاقات میں  وزارت اطلاعات اور ترکی کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے درمیان ورکنگ گروپ کی تشکیل اور دونوں اطراف سے فوکل پرسن نامزد کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے