fbpx
خبریں

شام میں پھنس جانے والے 318 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے/ اردو ورثہ

شام میں پھنس جانے والے 318 پاکستانی شہری خصوصی پرواز کے ذریعے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب وطن واپس پہنچ گئے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ شام سے لبنان کے دارالحکومت بیروت انخلا کرنے والے 318 پاکستانی شہریوں کو ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیروت سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔

وطن واپس پہنچائے جانے والے پاکستانی شہریوں میں میں زائرین اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے کے افراد شامل تھے، جو شام میں سابق حکومت مخالف فورسز کے کنٹرول اور بشار الاسد کی حکومت کے خاتنے کے دوران مختلف شہروں میں پھنس گئے تھے۔   

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی شہریوں کا استقبال کیا۔   

بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے اور وزارتِ خارجہ کا شام سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کے لیے مشترکہ فلائٹ آپریشن کا بندوبست کیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم ہاؤس کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام اقدامات کی خود نگرانی کی۔

وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کے حوالے سے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کا شکریہ بھی ادا کیا، جن کی حکومت نے بیروت کے راستے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی۔

شام کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانی شہریوں کو بسوں کے ذریعے شام سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچایا گیا تھا، جہاں سے آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کیا گیا۔

بیروت ائیر پورٹ پر لبنان میں پاکستان کے سفیر نے پاکستانی شہریوں کو رخصت کیا تھا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مطابق پاکستانی شہریوں کی شام سے بحفاظت وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح تھی۔

بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کاروائی پر وزارت خارجہ، شام اور لبنان میں پاکستانی سفارت خانوں اور این ڈی ایم اے کے حکام کی بھی تعریف کی۔ 

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو شام سے مزید پاکستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔ 

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو خیریت سے ملک واپس آنے پر مبارک باد پیش کی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے منگل کو بتایا تھا کہ تقریباً 350 پاکستانی شہری شام سے لبنان منتقل ہو چکے ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ان 350 پاکستانی شہریوں میں 245 زائرین بھی شامل ہیں، جو زیارات کی غرض سے شام کے مختلف شہروں میں موجود تھے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے