fbpx
خبریں

عالمی قوانین پر عمل درآمد سے اسرائیل کو شام سے انخلا پر مجبور کیا جائے: پاکستان/ اردو ورثہ

ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین پر عمل درآمد کے ذریعے اسرائیل کو مجبور کیا جانا چاہیے کہ وہ شام کے علاقوں پر اپنا ’غاصبانہ قبضہ‘ ختم کرے اور انخلا کرے۔

انڈپینڈنٹ اردو کو جمعرات کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ’شام میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے حملوں میں شام کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا ہے ہم شام میں ہونے والی صورت حال اور بڑھتے ہوئے بحران کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم شام کی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم شام میں بیرونی مداخلت کی حمایت نہیں کرتے۔ شام میں اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 225 کے مطابق کثیر القومی اور سب کی شمولیت سے نظام بننا چاہیے اور کسی بیرونی قوت کو شامی لوگوں کا مستقبل طے کرنے کا حق نہیں۔‘

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق: ’پاکستان کو شام کی صورت حال پر اس لیے بھی تشویش ہے کیوں کہ وہاں پاکستانی بھی بستے ہیں ان کی حفاظت اور سکیورٹی ہمارے لیے بہت اہم ہے اس لیے شام میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں کو لبنان کی سرحد تک پہنچایا، جہاں سے پاکستان کے لبنان میں سفارت خانے نے انہیں وصول کر کے بیروت پہنچایا ہے اور جلد ہی وہ وطن لوٹ جائیں گے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسلام آباد میں سیاسی احتجاج میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرنے کے افغان سفارت خانے کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’افغان باشندے مظاہروں میں ہونے والی توڑ پھوڑ میں ملوث تھے اور ان کا پاکستان کے قوانین کے مطابق ٹرائل ہو گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’جو وزارت داخلہ نے بیان دیا ہے اسی کو سامنے رکھیں تو افغان باشندے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کا ڈومیسٹک قانون ہے جس میں کوئی بھی غیر ملکی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہو سکتا۔ اور یہ افغانستان پاکستان کے دو طرفہ ایجنڈا کا موضوع نہیں ہے۔‘

خلیل الرحمن حقانی کی موت پر سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’اس حوالے سے وزیر خارجہ حیرانی کا اظہار کر چکے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے۔ ہم افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور واقعے کی تفصیل حاصل کر رہے ہیں۔‘

رواں ہفتے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی افغانستان کے ناظم الامور سردار احمد شکیب سے ملاقات پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’افغان ناظم الامور کی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں پاکستان افغانستان باہمی معاملات پر بات کی ہے۔‘

جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد سے متعلق پاکستان اور فرانس کے درمیان بامعنی مذاکرات ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

’ہم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔ قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور اقوام متحدہ کے مہاجرین کی بحالی کے ادارے کو بلا روک ٹوک کام کرنے کی بات کی گئی ہے۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے