ایک سرکاری ذرائع نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ افغان وزیر برائے پناہ گزین خلیل الرحمن حقانی بدھ کو کابل میں اپنی وزارت کے دفتر میں ہونے والے دھماکے میں جان سے گئے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مذکورہ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ ’بدقسمتی سے مہاجرین کی وزارت میں ایک دھماکہ ہوا جس میں وزیر خلیل الرحمن حقانی اور ان کے کچھ ساتھی شہید ہو گئے۔‘
دی انڈپینڈنٹ نے مقامی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایک مسجد میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں مارے گئے۔
خلیل الرحمان حقانی، جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جنہوں نے حقانی نیٹ ورک کی بنیاد رکھی تھی۔
وہ سراج الدین حقانی کے چچا بھی تھے، جو اس وقت افغانستان کے وزیر داخلہ ہیں۔
Follow Us