fbpx
خبریں

شام میں موجود پاکستانی انتہائی احتیاط برتیں: وزارت خارجہ کی ایڈوائزری/ اردو ورثہ

وزارت خارجہ نے شام میں پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی حالیہ پیش رفت اور ابھرتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جب تک کہ حالات بہتر نہیں ہوتے وہ غیر ضروری سفر یا شام کے دورے سے گریز کریں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا کہ جو لوگ اس وقت شام میں ہیں انہیں انتہائی احتیاط برتنے اور دمشق میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شام میں گذشتہ ہفتے سے حکومت مخالف گروپوں نے اپنی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ملک کے اہم شہروں حلب، ادلب اور  حما کا کنٹرول حاصل کیا اور اب وار مانیٹر  سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ شام کی سرکاری افواج درعا شہر کا کنٹرول بھی کھو چکی ہیں۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ’مقامی دھڑوں نے صوبہ درعا کے مزید علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، بشمول درعا شہر اور اب وہ صوبے کے 90 فیصد سے زیادہ حصے پر قابض ہیں۔

آبزرویٹری کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد سے اب تک کم از کم 826 اموات ہو چکی ہیں، جن میں زیادہ تر جنگجو اور 111 عام شہری بھی شامل ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تشدد سے 280,000 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے