fbpx
خبریں

طلحہ انجم نے عاطف اسلم سے تین سالہ تاج چھین لیا/ اردو ورثہ

اس سال پاکستان کی موسیقی کے منظرنامے میں ایک اہم تبدیلی رونما ہوئی ہے اور طلحہ انجم، عاطف اسلم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024 کے سب سے زیادہ سنے جانے والے مقامی فنکار بن گئے ہیں۔ عاطف اسلم گذشتہ تین سالوں سے سپاٹی فائے پر راج کر رہے تھے۔

سپاٹی فائی کی جانب سے 2024 میں پاکستان کے مقبول ترین فنکاروں، گانوں اور ٹرینڈز کی جاری کی گئی فہرست میں ریپر طلحہ انجم پہلے نمبر پر ہیں، عمیر دوسرے اور عاطف اسلم تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ 1997 میں اس دنیا کو چھوڑ کر چلے جانے والے ’شہنشاہ قوالی‘ نصرت فتح علی خان آج بھی اس ریس میں نہ صرف شامل ہیں بلکہ ٹاپ فائیو میں بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر میں مقبول آن لائن آڈیو میوزک سٹریمنگ پورٹل سپاٹی فائے کے مطابق اس سال مقامی میوزک سننے والوں میں 54 فیصد اضافہ بھی ہوا ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ سنے جانے والے عالمی فنکاروں کی فہرست میں ارجیت سنگھ نے اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے۔ ان کے بعد پریتم، کرن اوجلا، شبھ، اور سدھو موسے والا شامل ہیں، جو اس فہرست کے ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

طلحہ انجم، عمیر اور عاطف اسلم بھی اس فہرست میں چھٹے، نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں، جو پاکستان کی مقامی موسیقی کی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

2024 میں جس مقامی گانے کو پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ سنا اور پسند کیا گیا، وہ مانو اور انورال خالد کا گانا ’جھول‘ قرار پایا۔

انو جین کا گانا ’حسن‘ پاکستان میں بین الاقوامی فنکاروں کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا رہا، جبکہ اس فہرست میں ’جھول‘ دوسرے اور انو جین کا ہی ایک اور گانا ’جو تم میرے ہو‘ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستانی فنکاروں کے مقبول ترین البمز کی فہرست میں ہپ ہاپ، صوفی اور پاپ موسیقی کا منفرد امتزاج دیکھنے میں آیا۔

 اس فہرست میں عمیر کا ’راک سٹار وِدآؤٹ اے گٹار‘ سب سے آگے رہا، جبکہ طلحہ انجم کا چارٹ ٹاپنگ ’اوپن لیٹر‘ دوسرے نمبر پر اور عمران خان کا ’انفارگیٹ ایبل‘ تیسرے نمبر پر رہا۔

 ان کے ساتھ نصرت فتح علی خان کا ’ریفارمڈ‘ اور عاصم اظہر کا ’بے مطلب‘ بھی فہرست میں شامل ہیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے