fbpx
خبریں

امن و امان کی صورت حال پر گورنر ہاؤس میں کل جماعتی کانفرنس، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ/ اردو ورثہ

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کے زیر انتظام صوبے میں امن عامہ کی صورت حال پر غور کے لیے آج پشاور میں کل جماعتی کانفرنس ہو رہی ہے، تاہم صوبے کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’پشاور کے گورنر ہاؤس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس میں ایک آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔‘

بقول گورنر کے پی: ’اس کی ضرورت اس لیے پیش آئی کیونکہ کافی عرصے سے صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، صوبائی حکومت غافل ہے امن قائم کرنے میں، چاہے وہ جنوبی اضلاع میں ہوں، ضم شدہ اضلاع کے ہوں یا کرم کے ہوں، اس کو دیکھتے ہوئے جب میری اپنے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی تو ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گورنر خیبرپختونخوا نے بتایا کہ اس کانفرنس کا دو نکاتی ایجنڈا ہے۔ ایک تو امن کا قیام اور دوسرا قدرتی وسائل کے حوالے سے وفاق کے ساتھ مسائل پر بات چیت۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے خود ملاقات کی اور وہ اس آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں۔

بقول گورنر خیبرپختونخوا: ’اس کانفرنس کے بعد ہم ایک روڈ میپ دیں گے، ہمارا ایک اعلامیہ ہوگا، جس کے ساتھ ہم وفاق میں وزیراعظم اور صدر اور تمام سٹیک ہولڈرز کے پاس جائیں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مسائل کو دلائل کے ساتھ وفاق کے سامنے رکھیں گے۔

بقول فیصل کریم کنڈی:’صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتیں ایک چھت کے نیچے کھڑی ہوں گی۔‘

گورنر ہاؤس میں منعقدہ اس اجلاس میں سیاسی رہنما بند کمرے میں امن عامہ بشمول کرم ضلع میں حالات پر مشاورت ہو گی۔

صوبے میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاس اکرم نے ایک بیان میں اس کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی خود کو ایک جمہوری پارٹی قرار دیتی ہے ’لیکن وہ ان کے کارکنوں کے قتل عام میں خاموش ساتھی رہی ہے اس کا ساتھ دیا ہے پھر بلوچستان میں جو تحریک انصاف پر پابندی کی قرار داد میں بھی اس کا ہاتھ ہے۔‘

دوسری جانب اس کانفرنس کے میزبان گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی صوبے کے مسائل کے حل کی بنسبت اسلام آباد پر چڑھائی میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے