fbpx
خبریں

سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق/ اردو ورثہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی منگل کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ریاض میں ملاقات ہوئی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ریاض میں ہونے والے ’ون واٹر سمٹ‘ کے موقع پر ہوئی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب پاکستان کے ایوان وزیر اعظم کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان یہ گذشتہ چھ ماہ میں پانچویں ملاقات ہے۔

ایوان وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے لیے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔

 دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باقاعدگی سے اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدے مند اقتصادی تعاون کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ان دنوں ریاض میں ہیں جہاں انہوں نے منگل کو آبی مسائل سے متعلق ’ون واٹر‘ سمٹ شرکت کی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ون واٹر سمٹ‘ سے خطاب میں کہا کہ ’عالمی آبی تنظیم کے قیام پر سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت قابل ستائش ہے۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے