fbpx
خبریں

وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے/ اردو ورثہ

وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو سعودی عرب کے شہر ریاض دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آبی مسائل سے متعلق ایک سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔

بیان کے مطابق ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبد العزیز نے وزیرِ اعظم کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

اس موقعے پر پاکستان کے سعودیہ میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیرِ اعظم سعودی عرب، فرانس، قزاقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ ’ون واٹر‘ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے جو سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا۔

اس سے قبل سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم خطاب میں تازہ پانی کے وسائل اور آبی زمینوں کے تناظر میں بحالی، تحفظ اور موافقت پر گفتگو کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے پانی کے تحفظ کو فروغ دینے، آب و ہوا کی لچک کو مضبوط بنانے، پانی کے معیار کو بہتر بنانے، ذریعہ معاش پیدا کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم آب و ہوا کی وجہ سے آنے والے سیلابوں، غیر معمولی اور آبی وسائل اور ماحولیاتی نظام پر گرمی کے دباؤ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیں گے۔

اس موقعے پر وزیر اعظم کی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے