fbpx
خبریں

بنگلہ دیش کو شکست: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح/ اردو ورثہ

پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے شکست دے کر اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

ملتان میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے گیارہویں اوور میں حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے عارف حسینی اور ایم ڈی سلمان ٹاپ سکوررز رہے جو بالترتیب 54 اور 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عاشق الرحمان نے 17 بالز پر بائیس رنز بنائے۔ ان تینوں کے علاوہ کوئی بنگلہ دیشی کھلاڑی ڈبل فگرز میں رنز نہ بنا سکا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کی جانب سے اوپننگ جوڑی ناصر علی اور محمد صفدر نے بالترتیب 72 اور 47 رنز جوڑے اور بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف گیارہویں اوور میں حاصل کر کے ورلڈ چیمپیئن کی ٹرافی پاکستان کے لیے حاصل کی۔

پاکستان کے بدر علی نے دو جبکہ مطیع اللہ اور محمد سلمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹے۔

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

بلائنڈ کرکٹ کی تاریخ کا یہ چوتھا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے۔ پہلا بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2012 میں کھیلا گیا جس کے فائنل میں انڈیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دوسرا بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2017 میں کھیلا گیا اور اس میں بھی فتح انڈیا کا مقدر ٹھہری جب کہ تیسرا بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جو کہ 2022 میں انڈیا میں ہی کھیلا گیا تھا، کے فائنل میں میزبان ٹیم نے فتح حاصل کی تھی۔

انڈیا تین بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح ہے جب کہ پاکستان نے 2024 میں پہلی مرتبہ یہ ٹائٹل جیتا ہے۔

انڈیا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے حکومت سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث 2024 کے ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیا۔

  




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے